بینظیر سروے

_______________________________

بینظیر سروے کے بارے میں جانیئے


نئےصارفین کو بینظیر کفالت، نشوونما، وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل اور بینظیر کےدیگر پروگراموں میں شامل کرنے کیلیئےملک گیربینظیر سروے اگست2021 میں مکمل ہو چکا ہے۔

بینظیر قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے پاکستان کا پہلا کمپیوٹرائزڈ سروے ہے۔ اس مکمل طور پرغیر سیاسی سروے کو شفاف اور غلطیوں سے پاک رکھنے کیلیئے اول تا آخر ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا۔

بینظیر سروے کے ذریعے ملک میں غریب و ضرورت مند گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بینظیر سروے کا مقصد ملک کے غریب خاندانوں کے کوائف جمع کرنا ہے تاکہ حکومت پاکستان فلاحی منصوبے بہتر طور پر تشکیل دے اور حکومت کے وظیفے حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔

سروے کیلیئے بہت سی ایپس کا استعمال کیا گیاہے جو کہ سروے ٹیم کے ارکان کی اینڈرائڈ ٹیبلٹس پر سروے کے مقاصد کیلیئے نصب کی گئیں۔

سروے کی تیاری کیلیئے تکنیکی ٹیموں کو مختلف نوعیت کی ٹریننگ کروائی گئی جن میں ماسٹر ٹرینرز، ٹرینرز، اینیومیریٹرز اور سپروائزروں کی ٹریننگ کو مرکزی حیثیت حاصل رہی۔

بینظیر سروے کیلیئے گھر گھرجا کر کوائف جمع کرنے والی ٹیموں نے کاغذی فارموں کے بجائےاینڈرائڈ ٹیبلٹس پر گھرانوں کے اعداد وشمار جمع کیئے۔

سروے کے دوران آگاہی مہم چلائی گئی کہ جب سروےٹیم گھرآئے تو مستحق خاندان خود کو رجسٹر کروائیں اوربینظیر سروے میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں۔

سروے مکمل ہونے پر رہ جانے والے گھرانوں کو بینظیر سروے میں شامل کرنے کے لیئے تحصیل کی سطح پر بینظیر رجسٹریشن ڈیسک ملک بھر میں فعال ہو چکے ہیں۔



بینظیر رجسٹریشن ڈیسک