بینظیر ایمرجنسی کیش فیز دوئم

_______________________________

پروگرام کے بارے میں جانیئے

بینظیر ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا مقصد ایک کروڑ20 لاکھ مستحق گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے ایمرجنسی کیش امداد کی فراہمی ہے۔


یہ امداد ان مستحق گھرانوں کو فراہم کی جا رہی ہےجن کے معاشی حالات رواں سال میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے متاثر ہوئے۔


پروگرام کے تحت ملک گیر ادائیگیوں کا آغاز 16جون2021 کو ہوا۔


پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو بینظیر ایمرجنسی کیش امداد فراہم کی گئی تھی۔


اس سال ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو بینظیر ایمرجنسی کیش تقسیم کیا جا رہا ہے۔


بینظیر ایمرجنسی کیش پروگرام کے اس مرحلے میں بھی مستحق گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے ادائیگیاں ہورہی ہیں۔


بینظیر ایمرجنسی کیش کی رقم اہل گھرانوں کو صرف ایک مرتبہ دی جاتی ہے۔