بینظیر ون ونڈو مرکز

_______________________________

بینظیر ون ونڈو مرکز میں فراہم کردہ سہولیات

بینظیر ون ونڈو اقدام کے تحت قائم کردہ بینظیر ون ونڈو مرکز کا مقصد ایک ہی چھت تلےضرورت مند لوگوں کو معلومات اور مربوط و منظم طرز پر بینظیر کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔


اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں پہلا ون ونڈو بینظیر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں، ایک ہی جگہ پرتمام بینظیر خدمات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بینظیر کی چھتری تلے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مختلف پروگراموں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے بینظیر کے ذیلی اداروں کے دفاتر کھولے گئے ہیں، جہاں انکا عملہ صارفین کی رہنمائی کیلئے موجود ہوگا۔

بی ۔ آئی ۔ ایس ۔ پی

پی ۔ پی ۔ اے ۔ ایف

پاکستان بیت المال


 سماجی تحفظ کے وظائف کی رقوم نکلوانے کیلئے بینظیر کے شراکتی بینکوں (حبیب بینک اور بینک الفلاح) کی شاخیں اور بائیومیٹرک اے۔ ٹی۔ ایم مشینیں موجود ہیں۔


اس کے علاوہ :

بینظیر کے تحت بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل کے حل، نادرا سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور خصوصی / معذورافراد کا کارڈ بنوانے کیلئے نادرا دفتر قائم کیا گیا ہے۔


بچوں کی نگہداشت اور اسٹنٹنگ کے تدارک کیلئے بینظیر کے تحت متعارف کردہ سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے بینظیر نشوونما مرکز

بینظیر تعلیمی وظائف مرکز

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دفتر برائے بینظیر انڈرگریجویٹ سکالرشپ

صحت امداد کیلئے بینظیر تحفظ ڈیسک

بینظیر لنگر

بینظیر پناہ گاہ تک رسائی کیلئے گاڑی کی سہولت

بینظیر سروے میں اندراج کیلئے بینظیر رجسٹریشن ڈیسک

بینظیر بلا سود قرضہ جات و بینظیر آمدن مرکز

بیت المال انفرادی مالی امداد مرکز

بینظیر راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹی سٹور

بینظیر معلومات و شکایات مرکز

مستحق افراد کیلئے مفت انٹرنیٹ اور پرنٹنگ کی سہولیات

بینظیر کے معلوماتی ڈیش بورڈز

خصوصی افراد کیلئے سہولت ڈیسک اور ان کے طبی معائنے اور مصنوعی اعضاء کی فراہمی کا انتظام

بینظیر کے پروگراموں پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ روم

خواتین و حضرات کیلئے الگ الگ انتظار گاہوں کا انتظام