بینظیر تعلیمی وظائف

_______________________________

پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار

وہ اہل خواتین جو بینظیر کفالت کی رقم وصول کرنے کے بعد کفالت میں باضابطہ طور پر شامل ہو چکی ہیں وہ اپنے بچوں کو پروگرام میں رجسٹر کرواسکتی ہیں۔رجسٹریشن سارا سال جاری ہے۔

اندراج کے لیئے بچے کا 'ب فارم'/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید ضروری ہیں  ۔

اہل گھرانے اپنے بچوں کا اندراج بینظیر تعلیمی وظائف ایپ کے ذریعے خود کروا سکتے ہیںاپنے فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیئے اس لنک پر جائیں۔ 

اس کے علاوہ اہل گھرانے رجسٹریشن کیلیئے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی بینظیر دفاتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ بینظیر تحصیل دفاترکے پتے اس لنک پر تلاش کریں۔