بینظیر تعلیمی وظائف

_______________________________

اہلیت کا معیار جانیئے

وہ گھرانے جو بینظیر سروے کے ذریعے بینظیر کفالت میں اہل ٹھہرائے گئے ہیں، ان کے 4 تا 22 سال کی عمرکے بچے جوکچی تا بارہویں جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں، وہ تعلیمی وظائف میں مندرج  ہوسکتے ہیں۔

 

پروگرام میں سرکاری سکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

 

اہل طلباء و طالبات کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی سکول یا کالج میں ان کی 70فیصد حاضری سے مشروط ہے۔

 

وظائف کی ا دائیگی بچوں کی ماؤں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی بینظیر کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔